سینیٹ نےسرکاری ملازمین کی تنخواہ اورریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 10 فیصد اضافےکی سفارش کردی

0

سینیٹ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد اضافے کی سفارش کر دی ہے۔ اس کے علاوہ تمباکو کی فصل کو ٹیکس سےاستشنیٰ دینے،سگریٹ ٹیئر ون پرتیس روپے فی پیک جبکہ ٹیئرٹوپردس روپےفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی سفارش کی گئی،اجلاس میں غیرملکی سگریٹوں کی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کی تجویز دی گئی۔
اس کے علاوہ تعلیم اور صحت کے بجٹ کو دوگنا کرنے، بنکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی سفارش جبکہ قرضوں کے معاہدے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے کھاد کے ڈیلر کے لیے 5 لاکھ روپے کی خریداری کے ساتھ شناختی کارڈ رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بنولہ آئل کے اوپر سیلز ٹیکس ختم کیا جائے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: