سکیورٹی اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے باہر مشتبہ شخص کو گولی مار دی

0
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا بریفنگ میں مصروف تھے،انہیں بریفنگ کے دوران آگاہ کیا گیا،وہ بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ خفیہ سروس کے ایجنٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو باہر لے گئے اور واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا۔چند منٹ بعد صدر ٹرمپ پریس کانفرنس کے لیے دوبارہ آئے اور کہا کہ وہ فائرنگ سے زخمی شخص کو نہیں جانتے نہ اس کے مقصد کے بارے میں علم ہے۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں گرفتار شخص مسلح تھا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ وائٹ ہاؤس کے احاطے کے باہر پیش آیا اور یہ سیکورٹی کی ناکامی نہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکا کی خفیہ سروس کی تعریف کی اور کہا کہ یہ بہترین لوگ ہیں۔ سیکرٹ سروس کے ساتھ وہ خود کو بے حد محفوظ سمجھتے ہیں۔واقعہ کے بعد وائٹ ہاؤس کے باہر پولیس اور خفیہ سروس کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: