امریکاایران تناؤکےخاتمےکیلئے اقوام متحدہ بھی متحرک

امریکا اورایران کےدرمیان جاری تناؤ نےپوری دنیا کوپریشان کردیاہے،تمام ممالک کا خیال ہے کہ ان دونوں ممالک کےدرمیان جاری کشیدگی کہیں تیسری عالمی جنگ کا سبب نہ بن جائے،تبھی توبڑے ممالک جنگ کوٹالنے کیلئے اپنی اپنی سطح پرکوشاں ہیں،ایسے میں اقوام متحدہ بھی میدان میں آگئی۔امریکا ایران کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بندکمرے کااجلاس ہوا، اجلاس امریکا کی درخواست پر بلایا گیا تھا۔ اجلاس میں خلیج اومان میں آئل ٹینکروں پر کیے گئے حملوں کی مذمت کی گئی۔ سلامتی کونسل نے امریکا اور ایران پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔دوسری جانب ایرانی سفیر نے خطے کے ممالک میں بات چیت کے لیے اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے ، ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کو دھمکا رہا ہے تو اس سے بات کیسے ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف سخت مالی پابندیاں لگا دی ہیں اور ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پر بھی پابندیاں عائد کیے جانے کا اعلان متوقع ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.