سیکیورٹی اداروں نےکراچی اورگھوٹکی حملوں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی

0

سیکیورٹی اداروں نے کراچی اور گھوٹکی میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے، ذرائع کا کہنا ہےکہ تفتیش کرنے والےاداروں کوروسی ساختہ گرینیڈکی پلیٹ مل گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی استعمال نہیں کی گئی بلکہ ایسا لگتا ہے گھوٹکی میں بھی حملے میں دستی بم استعمال کیا گیا۔
10جون کو شہرقائد میں رینجرز پر 2 حملوں میں دستی بم کے استعمال کےشواہد ملےہیں، حملے کے ایک مقام سے تفتیش کاروں کو روسی ساختہ دستی بم کی پلیٹ ملی تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ حملوں اوراب ہونے والے حملوں میں مماثلت ہے،دہشتگردوں کی جانب سے دستی بم کے استعمال کی خاص وجہ ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق دستی بم کی پن نکال کر پھینکنے اور فرار کی کوشش میں 8 سے 10 سیکنڈز لگتے ہیں، دستی بم پھینکنے کے بعد فوری نہیں پھٹتا، جس سے توجہ اس جانب نہیں جاتی،ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دستی بم بھارتی خفیہ ایجنسی را کےسلیپرسیلزسے برآمد کیے گئے تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملوں کے تانے بانے بھی وہیں سے ملتے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: