تبدیلی سرکار کے سیکرٹریز کی تبدیلیاں

ریٹائرہونے والےاہم وفاقی سیکرٹریزمیں خزانہ سیکرٹری،کابینہ ڈویژن سیکرٹری اور سیکرٹری برائے آبی وسائل شامل ہیں،،، جبکہ سیکرٹری برائےنیشنل سیکیورٹی ڈویژن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی نیا تعینات کیا جائے گا۔
سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن 21مارچ کو ریٹائر ہوں گے،،،سیکرٹری خزانہ کے لئے محمد جہانزیب اور یونس ڈھاگہ کے نام زیر غور ہیں ۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد کانام بھی سیکرٹری خزانہ کیلئے زیر غورہے ۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن کیلئے شعیب صدیقی، نوید کامران بلوراورمعروف افضل کے نام زیر غورہیں ۔مستقل سیکرٹری آبی وسائل کی پوزیشن بھی گزشتہ ماہ سے خالی پڑی ہے جبکہ سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن کی پوزیشن بھی 15مارچ کو خالی ہوگئی ہے۔ سیکرٹری صنعت وپیداوار اظہر علی چوہدری 8اپریل کو ریٹائر ہوجائینگے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.