کراچی میں سرچ اور تجاوزات آپریشن میں تیزی

پولیس اور رینجرز کی جانب سے بن قاسم اورمیمن گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران16 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے 8 ملزمان کو گرفتارکرکے چرس، ہیروئن، پستول،4موبائل فونز،ایک ترازو اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی جبکہ دیگر افراد کے شناختی کوائف کی تصدیق ہونے پر انہیں رہا کر دیا گیا۔

دوسری جانب طارق روڈ اور خالد بن ولید روڈ پر کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے کارروائی کی،اس دوران متعدد بڑھی ہوئی دکانوں اور اضافی جگہ گھیرنے والے شورومز کے فٹ پاتھ اور جنگلے گرا دیے گئے۔کے ایم سی کے عملے کے ہمراہ علاقہ پولیس بھی موجود تھی تاکہ آپریشن کے دوران کسی قسم کی مزاحمت ہوتو اس کا سامنا کیا جاسکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.