بچوں کی موج مستی ختم، پنجاب،خیبرپختونخوا میں سکول کھل گئے

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوئیں ختم۔ سرکاری اور نجی سکول کھل گئے۔ چھٹیوں میں دیر سے اٹھنے والے بچے اور والدین اٹھے صبح سویرے۔ پندرہ دن کی موج مستی کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا ہو گیا دوبارہ سے آغاز۔ سکولوں میں پہلے روز طلبا کی حاضری معمول سے کم رہی۔ پڑھائی پھر سے شروع ہوئی تو کچھ بچے افسردہ اور کچھ خوش دکھائی دئیے، کچھ طلبا کی تو خوشی دیدنی تھی اور کچھ تھے افسردہ افسردہ۔ ننھے منے بچے، کچھ ہستے،کچھ روتے،آنکھیں ملتے ہوئے سکول پہنچے۔ طلبا نے دوبارہ سکول کھلنے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث سکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے تاہم ان خبروں کی تردید کردی گئی۔ وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے خود سے منسوب خبر کو جھوٹ قرار دے دیا۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے بھی سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں کی تردید کردی۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچوں نے چھٹیوں میں خوب اودھم مچایا لیکن اب صرف پڑھائی پر توجہ دینا ہو گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.