۔16 پائلٹس اور65 کیبن کریو کے لائسنس معطل

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پائلٹس اور کیبن کریو کی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی،،،اس موقع پر وکیل سول ایوی ایشن نے عدالت کو بتایا کہ 6 ڈگریوں کے علاوہ تمام ڈگریوں کی تصدیق ہوچکی ہے اور جن 6 ڈگریوں کی تصدیق رہتی ہے وہ لوگ بیرون ملک ہیں۔

وکیل سول ایوی ایشن نے یہ بھی کہا کہ 16 پائلٹس اور 65 کیبن کریو کی ڈگریاں جعلی نکلیں جن کے لائسنس معطل کردیے ہیں جس پر چیف جسٹس نےریمارکس دیئے کہ ایسا تاثر ہے کہ عدالتی حکم پر عجلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ ہم کسی کے رزق پر قدغن نہیں لگانا چاہتے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر پائلٹس اور کیبن کریو کے لائسنس معطل کیے گئے وہ ریکارڈ درست ہونا چاہیے

چیف جسٹس کے ریمارکس پر وکیل سول ایوی ایشن نے کہا پائلٹس کو لائسنس معطلی کے بعد اپیل کا حق حاصل ہے تاہم عدالت نے قرار دیا کہ تمام ایئر لائنز کے 16 پائلٹس اور65 کین کریو کی ڈگریاں جعلی نکلیں ۔ سپریم کورٹ نے پائلٹس اور کیبن کریو کی ڈگریوں سے متعلق کیس نمٹا دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.