خلیج عمان میں تیل برداربحری جہازوں پرحملہ

سعودی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران پر آئل ٹینکروں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایران نے تہران آئے جاپانی وزیر اعظم کا بھی احترام نہیں کیا اور ان کی سفارتی کوششوں کا جواب دو آئل ٹینکروں پر حملوں کی صورت میں دیا، جن میں سے ایک آئل ٹینکر جاپان کا تھا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ میں خطے میں جنگ نہیں چاہتا تاہم اپنے عوام، ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور اہم مفادات کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں بالکل نہیں ہچکچاؤں گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب سے پہلے امریکا اور برطانیہ نے بھی آئل ٹینکروں پر حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا تھا،امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھاکہ ہمیں ایسےواضح اشارےملے ہیں جن سےپتہ چلتاہے کہ بحری جہازوں پرحملے میں تہران ملوث ہے۔ایران سختی سے امریکااوربرطانیہ کےالزامت کوردکرچکاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.