جمال خشوگی کے بعد سعودی ولی عہد ایک اور الزام کی زد میں

0
سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی جانب سے ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کو واٹس ایپ پرایک ویڈیو بھیجنے کے بعد جیف بیزوس کا موبائل فون ہیک ہوگیا تھا، یہ واقعہ یکم مئی 2018 کو پیش آیا۔برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد کی جانب سے ایک خطرناک ویڈیو ٹیکسٹ میسج بھیجا گیا اور جب جیف بیزوس نے واٹس ایپ میسج کھولا تو ان کا فون ہیک ہوگیا، شہزادہ سلمان اور جیف بیزوس کے درمیان واٹس ایپ پر ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے رابطہ رہتا تھا۔ ویڈیو میسج کے بعد چند گھنٹوں کے اندر ہی جیف بیزوس کے موبائل سے بہت بڑی تعداد میں ڈیٹا چرایا گیا، تاہم ڈیٹا کس طرح کے تھے اور ویڈیو کس حوالے سے تھی اب تک واضح نہیں ہوسکی۔دوسری جانب سعودی عرب نے الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا۔ امریکا میں سعودی سفارت خانے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فون ہیک کرنے کی خبریں "نامعقول” ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں۔ اقوام متحدہ نے یہ شبہ ظاہر کیا ہے کہ محمد بن سلمان ہیکنگ میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: