ڈرون حملوں سے متاثرہ سعودی آئل پلانٹ کا مرمتی کام مکمل

آرامکو ترجمان کے مطابق خریص پلانٹ کے چار مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم کمپنی نے بہت بڑے حملے کے بعد انتہائی تیزی کے ساتھ بحالی کا کام مکمل کیا جس کے بعد خریص پلانٹ سے روزانہ ساڑھے چودہ لاکھ بیرل تیل کی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔گزشتہ ماہ سعودی عرب میں بقیق اور خریص کے علاقوں میں سعودی تیل کمپنی ‘آرامکو’ کی تنصیبات پر ہونے والے حملوں میں دنیا میں تیل صاف کرنے کا سب سے بڑا کارخانہ بھی متاثر ہوا جس سے کمپنی کی نصف پیداوار معطل ہو گئی اور تیل کی عالمی رسد میں پانچ فیصد کی کمی آئی ۔یمن کے حوثی باغیوں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بقیق آئل پراسیسنگ پلانٹ اور خوریص آئل فیلڈ پر حملے کے لیے ڈرون بھیجے تھے۔ لیکن سعودی عرب اور امریکا نے حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا تاہم ایران ان حملوں میں کسی بھی قسم کی شمولیت سے انکار کرتا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.