سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا

سعودی فورسزنے یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں کے حملے کی کوشش ایک بار پھر ناکام بنادی،،،،سعودی اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ یمنی حوثی باغیوں نے جنوب مغربی شہر خمیس مشیط کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم دفاعی نظام نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا جس کی گونج سے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا۔
کرنل المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی فورسز نے جنوبی شہر ابہا میں مشتبہ طیارے کی موجودگی پر اسے نشانہ بنا کر مار گرایا ہے۔جبکہ ملبے کے معائنے پر اندازہ ہوا کہ ڈرون طیارہ جو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اورحوثی باغیوں کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.