سعودی ولی عہد کی فروری کے تیسرے ہفتے پاکستان آمد متوقع

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان 14 سے 18 فروری کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے،،،سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال سمیت اہم امور پر بات چیت ہو گی۔،،،شہزادہ محمد بن سلمان پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے۔
دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 14 ارب ڈالر کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔ ان منصوبوں کے تحت گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا، جبکہ آئل ریفائنری بھی اسی پراجیکٹ کا حصہ ہو گی۔ سعودی ولی عہد دورے میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان کئی مفاہمتی یادداشتوں پردستخط بھی کریں گے۔
سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دی تھی۔ گزشتہ برس اگست میں حکومت سنبھالنے کے بعد عمران خان نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا۔ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا تھا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے،،، تاہم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.