فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،سعودی کابینہ

0
سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ عرب علاقوں کے اتحاد، سالمیت اور خود مختاری پر سعودی عرب کا موقف غیر متزلزل ہے۔ خطے کے استحکام کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔کابینہ نے اس عزم کا اظہار خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت آن لائن اجلاس کے دوران کیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی کابینہ نے کہا کہ ’فلسطینی عوام کےساتھ کھڑے ہیں۔ اپنا تاریخی موقف دہراتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے ایسے جامع اور منصفانہ حل تک رسائی کے لیے کوشاں ہیں جن کی بدولت فلسطینی عوام 1967 والی سرحدوں میں خود مختار ریاست قائم کرسکیں اور اس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو‘۔کابینہ کا کہنا تھا کہ’ ہم ایسا حل چاہتے ہیں جو عرب امن منصوبے اور بین الاقوامی قانونی قرارداوں کے مطابق ہو‘۔
قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ نے منظم طریقے سے بارودی ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کی سول تنضیبات اور شہریوں پر حوثی دہشت گردوں کے جارحانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔کابینہ نے حوثییوں کے حملوں کو ناکام بنانے اس سلسلے میں عرب اتحاد کی صلاحیت اور مستعدی کی تعریف کی۔سعودی کابینہ نے کابل میں افغان نائب صدر کے کاررواں پر حملے کی مذمت کی اور ہر طرح کے تشدد، دہشتگرد ی اور انتہا پسندی کے خلاف برادر ملک افغانستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: