سعودی عرب نےویزا رکھنےوالےپاکستانیوں کیلئےسفری پابندی ختم کردی

0
زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ اکتوبرمیں سعودی عرب کے لیے مزید اضافی پروازیں چلانے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔ ویزا یا اقامہ رکھنے والے افراد سعودی عرب جا سکتے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ مسافروں کو 48 گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اس کے علاوہ پاکستانیوں کے سفر پرمخصوص پابندیاں نہیں لگائی گئی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرونا سےقبل سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی 75 پروازیں تھیں جو کرونا صورتحال کے باعث 22 ہو گئی تھیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پروازیں کم ہونے کی وجہ سے سعودی عرب جانے والوں کو مشکلات تھیں۔ سعودی حکام نے 21 اضافی پروازیں چلانے کی اجازت دی ہے۔ یکم سے 30 اکتوبر تک مزید پروازیں چلانے کا معاملہ زیر غور ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر عائد کورونا سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 15 ستمبر سے مخصوص کیٹیگریز میں شامل سعودی شہریوں اوررہائشیوں کو بین الاقوامی سفر کی اجازت دی گئی ہے جب کہ یکم جنوری 2021 سے یہ پابندیاں مکمل طور پر ختم ہوجائیں گی۔اس کے علاوہ سعودی حکومت نے 4 اکتوبر سے عمرہ اورزیارت کی مرحلہ وار اجازت بھی دے دی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: