سعودی عرب میں آن لائن عمرہ ویزہ کی سہولت متعارف

وزارت حج و عمرہ نے “مقام” کے عنوان سے ویب سائٹ جاری کی ہے جس کے ذریعے عمرہ ویزہ اور پیکیج آن لائن حاصل کیا جاسکے گا۔ سعودی نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح بن سلیمان مشاط کے مطابق ویب سائٹ پر لاگ ان کرنے سے عمرہ خدمات آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں۔
ویب سائٹ کے اجراء سے 157 ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو فائدہ ہوگا ۔ ان ممالک سے آنے والے معتمرین براہ راست ویب سائٹ کے ذریعے عمرہ پیکیج حاصل کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالفتاح کا مزید کہنا تھا کہ اب تک تجرباتی طور پر ویب سائٹ سے 30 کمپنیاں اور ادارے منسلک کئے گئے ہیں جن کے ذریعے گزشتہ برس 1439 ھ کے دوران آنے والے معتمرین کی تعداد 11لاکھ کے قریب رہی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.