سعودی حکومت کا نئے سال کے آغاز پر سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان

0
سعودی عرب نے سفری پابندیوں ختم کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا اور نئے سال 2021 کے آغاز کے ساتھ ہی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔ یکم جنوری 2021 کے بعد زمین، سمندر اور فضائی سفر کے ذریعے شہریوں کو ملک میں داخلے اور باہر جانے کی اجازت ہو گی۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یکم جنوری کے بعد شہریوں کے ملک میں داخلے اور باہر جانے کے حوالے سے عائد تمام تر پابندیاں ختم کردی جائیں گی اور انہیں زمینی، فضائی اور سمندری سفر کی مکمل اجازت ہو گی۔ تاہم پابندیاں ہٹانے کی حتمی تاریخ کا اعلان یکم جنوری 2021 سے 30 دن قبل کیا جائے گا۔گلف تعاون کونسل اور غیر سعودی شہریوں کو کام کے اجازت نامے کے ساتھ ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی لیکن ان کو پابندیوں پر لازمی عمل کرنا ہو گا۔ تاہم ایک شرط عائد کی گئی ہے کہ جب تک کسی فرد کے پاس اس بات کا ثبوت نہ ہو کہ وہ کرونا سے پاک ہے اس وقت تک وہ ملک میں داخل نہیں ہو سکے گا۔انہیں اس سلسلے میں کرونا کی ایک ایسی رپورٹ فراہم کرنی ہو گی جو 48 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہ ہو اور کسی تسلیم شدہ ادارے سے کرائی گئی ہو۔سعودی حکام کے مطابق اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ لوگ کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہیں یا نہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر ضرورت محسوس کی گئی تو وزارت صحت اس سلسلے میں سفر کرنے والوں کی صحت کے حوالے سے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر سکتی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: