سعودی عرب کا عمرہ کی جلد مرحلہ وار بحالی کا اعلان

0
سعودی وزیر حج و عمرہ محمد صالح بن طاہر نے کہا ہے کہ عمرہ کی مرحلہ وار بحالی جلد شروع ہوجائے گی جس کے لیے لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی اور کرونا احتیاطوں کے ساتھ عمرہ کے سفر کی بتدریج بحالی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی ہے اور جلد عمرہ سروس کا آغاز ہوجائے گا۔
عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کو سعودی عرب پہنچنے پر کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی، زائرین کی سکریننگ کی جائے گی اور معمولی علامت پر بھی دوبارہ زائرین کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزارت حج و عمرہ ایک ایپ جاری کرے گی جس کے ذریعے عمرہ کے خواہشمند افراد اپنی آسانی کو پیش نظر رکھتے ہوئےعمرہ ادا کرنے کی تاریخ اور وقت کا تعین کریں گے۔ عمرہ پروگرام میں 30 سے زیادہ سعودی اور عالمی کمپنیوں کو کام کا موقع دیا جائے گا۔سعودی عرب میں کرونا وبا کے باعث 26 فروری کو عمرے اور مسجد نبویؐ کی زیارت کے لیے سعودی عرب آمد پر تاحکم ثانی عارضی پابندی عائد کی گئی تھی اور رواں برس حج میں بھی سعودیہ میں مقیم صرف چند ہزار غیر ملکی تارکین وطن نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے حج ادا کیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: