دنیا ایران کودوسروں کےمعاملات میں مداخلت سےروکے، سعودیہ

خلیج تعاون کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےسعودی عرب کےشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ خلیجی ملک سلامتی کے لیے مل کر ایران کا مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف ٹھوس اور فیصلہ کن موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔سعودی بادشاہ کا کہنا تھا کہ ایران کی دہشتگرد کارروائیوں سے تجارتی جہاز اور تیل کی عالمی سپلائی کو خطرات ہیں، خطے میں ایرانی مداخلت قیام امن کی کوششوں کے لیے چیلنج ہے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ ایران کو دوسروں کے معاملات میں مداخلت سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔واضح رہے کہ چندروزقبل سعودی عرب کی دو آئل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں پمپنگ اسٹیشنز کو معمولی نقصان پہنچا جس کے بعد سعودیہ نے تیل کی سپلائی عارضی طورپرروک دی تھی۔سعودی عرب نےڈرون حملوں میں ایران کوملوث قراردیاتھا،سعودی حکام کا کہنا تھا کہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں باغیوں کا مقابلہ کیا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.