کرونا وائرس سے جنگ،سعودی عرب کی چین کو مدد کی پیشکش

0
چین اس وقت کرونا جیسے خطرناک وائرس سے حالت جنگ میں ہے۔ایسے میں سعودی عرب نے چین کو بھرپور تعاون اور مدد کی پیشکش کر دی۔ شاہ سلمان نےچینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی،اوروائرس سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اورمتاثرین کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔شاہ سلمان نے چین کو امدادی سامان اور ادویات بھیجنے کی ہدایت کردی۔ شاہ سلمان نے چینی صدر شی جن پنگ سے کہا کہ یقین ہے کہ چین کرونا وائرس سے نمٹنے میں جلد کامیاب ہوگا، تاہم سعودی عرب کی قیادت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں چین کے ساتھ ہیں ۔چینی صدر نے سعودی فرمانروا کے جذبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین کسی بھی قسم کی وبا سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔دوسری جانب کرونا وائرس نے پوری دنیا میں دہشت پھیلارکھی ہے،وائرس کے علاج اور پھیلاؤ سے بچاؤکیلئے متحدہ عرب امارات کے تمام ہسپتالوں میں کرونا کے مفت علاج کا اعلان کردیا۔متحدہ عرب امارات میں اب تک 5 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔جن میں سے 4 افراد صحتیاب ہو چکے اور پانچویں مریض کا علاج جاری ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: