جنوبی افریقا کیخلاف منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اتریں گے،سرفراز

سینچورین میں کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کی،،، کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جنوبی افریقا میں کوچنگ کی ہے لہٰذا انہیں تجربہ حاصل ہے اور پروٹیز کیخلاف منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینچورین میں چوتھی اننگز کھیلنا بہت مشکل ہوتا ہے، سینچورین کی کنڈیشنز ہمارے ذہن میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیرملکی ٹیموں کو جنوبی افریقا میں کھیلنے میں دشواری پیش آتی ہے جو ٹیم ٹاس جیتتی ہے وہ پہلے بیٹنگ کرتی ہے اور 200 رنز کا تعاقب کرنا پڑ جائے تو چوتھی اننگز میں کوئی بیٹنگ نہیں کرنا چاہتا۔ قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کوالٹی لیگ سپنر ہیں جب کہ جنوبی افریقا نے کافی عرصے سے اچھا لیگ سپنر نہیں کھلایا لہٰذا ان کو یاسر شاہ کیخلاف مشکل پیش آئے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو شروع ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.