امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کوکمرتوڑ جھٹکا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سارا ایک ’جنگجو‘ اور مخلص ترجمان رہی ہیں جس نے اپنا کردار بہت اچھے طریقے سے نبھایا اب وہ جون کے اختتام پر اپنی آبائی ریاست آرکنساس منتقل ہو جائیں گی۔دوسری جانب مستعفی ہونے والی سارا سینڈرز نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنی آبائی ریاست میں وقت گزارنے کی خواہش مند ہیں اور اسی لیے مستعفی ہورہی ہیں تاہم صدر ٹرمپ نے سارا سینڈرز کے متبادل کا اعلان نہیں کیا،،،ساراسینڈرز جولائی2017 میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی کی جگہ لی تھی اور اس سے قبل سارا ڈپٹی پریس سیکرٹری کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی سب سے زیادہ بے باک اور وفادار حامی رہنے کے عزم کا اظہاربھی کیا تھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.