سابق چیف جسٹس ساقب نثارکی غیرملکی شہریت کی سختی سے تردید

سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے دوہری شہریت سے متعلق متضاد خبروں کو غلط قراردے دیا،،،،انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شہریت لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا، میرا جینا مرنا اسی ملک کیلئے ہے،،،،سابق چیف جسٹس پاکستان نے سابق گورنر خواجہ طارق رحیم اور عبداللہ ملک سے ملاقات کی،،،دوران ملاقات انہوں نےمہمند ڈیم کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا،جسٹس ریٹائرڈ میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کیلئے عوام کا پیسہ سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں محفوظ ہے۔واضح رہے کہ میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین واپڈا کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی اور’دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم فنڈ-2018‘ کے عنوان سے فنڈز اکھٹے کرنے کے لیے بینک اکاؤنٹ کھولا گیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.