جائیدادکےتنازع پرسوتیلےبھائیوں کےہاتھوں بہن قتل

جائیداد کے تنازع پرسوتیلے بھائیوں میرل،لیاقت اور شفقت عمرانی نے31 مئی کو صنم عمرانی ایڈووکیٹ کوقتل کردیا تھا ۔6جولائی کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے ازخودنوٹس لینے پرپولیس حرکت میں آئی اور2 ملزمان میرل اور لیاقت کوگرفتار کیا تاہم 6 ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود مرکزی ملزم شفقت عمرانی قانون کے گرفت میں نہ آسکا ۔

اس کیس کےحوالے سے ایس ایس پی جیکب آباد کاکہنا ہے کہ کیس کے 2 ملزم لیاقت اور میرلپہلے سے گرفتار ہیں تاہم مرکزی ملزم شفقت عمرانی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اوراسے بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب صنم عمرانی کی بہن نایاب سکندرنےایک وڈیو بیان میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان سےمرکزی ملزم کی گرفتاری،جائیداد پرسے ملزمان کا قبضہ ختم کرانے کی اپیل کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.