معصوم عوام سے ایک بار پھر ہاتھ ہوگیا

تبدیلی سرکار کےپاکستان کوفلاحی مملکت بنانےکےدعوے اورعوام کوریلیف دینے کی باتیں سب جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئیں ۔ جس کا ایک اور ثبوت آج بھی دیکھنےکو ملا جب حکومت نے متعلقہ محکموں کو عوام پرپیٹرولیم مصنوعات کا مکمل ریلیف منتقل کرنےسےروک دیا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کےنرخوں میں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر کمی کرکےسیلز ٹیکس 8سے بڑھا کر17فیصد کردیا گیا

ہائی سپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس میں4 فیصد،مٹی کے تیل پر15 فیصد ،لائٹ ڈیزل پرساڑھے16 فیصد اضافہ کیا گیاہے،اس سےقبل پیٹرول پر8 فیصد،ہائی سپیڈ ڈیزل پر13 فیصد ،مٹی کے تیل پر 2فیصد اورلائٹ ڈیزل پراعشاریہ 5سیلز ٹیکس وصول کیا جارہا تھاجسے بڑھا کر17فیصد کر دیا گیاہے۔

ایف بی آر نےپیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بڑھانےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس کا اطلاق رواں ماہ کے لیے ہوگا،،اوگرا نے ہائی سپیڈ ڈیزل 15روپے اورپیٹرول 9روپے50پیسے فی لیٹر سستاکرنےکی تجویز دی تھی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.