بھارتی گلوکارپاکستانی گلوکاروں کےگانے چوری کرنے لگے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرحان سعید نے لکھا کہ ’سلیم مرچنٹ کا گانا ’ہیریا‘کسی نے مجھے بھیجا ہے،جو میرے گانے “روئیاں”سے کاپی کیا گیا ہے انہیں نے لکھا کہ مجھے حیرت ہے دوسروں کا کام چوری کر کے خود کو فنکار کہلانے کی ہمت ان میں کہاں سے آتی ہے۔فرحان سعیدنے یہ بھی لکھا کہ گانا اگر لینا ہی ہے تو ایک مرتبہ پوچھ لو، اور اگر پوچھنا نہیں ہے تو کم از کم اچھا کرو۔گلوکار کے اس ٹوئٹ کے جواب میں سلیم مرچنٹ نے کہا کہ ’فرحان ابھی آپ کا گانا سنا اور یہ محض اتفاق کی بات ہے، اس سے پہلے آپ کا گانا کبھی نہیں سنا تھا۔سلیم نے یہ بھی لکھا کہ انہوں نے اور ان کے بھائی نے کبھی کوئی گانا چوری نہیں کیا۔فرحان سعید نے طنزاً جواب میں لکھا کہ ایک اور اتفاق کی بات یہ ہے کہ دونوں گانوں کے لیرکس بھی بلکل ایک جیسے ہیں۔آخر میں انہوں نے ’گُڈ لک‘ کہہ کر بات ختم کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.