!!!رات ورات بڑی تبدیلی آگئی

صدرمملکت عارف علوی کے5روزہ دورے جاپان کے باعث چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےقائم مقام صدرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے قائم مقام صدر کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا،جس کےمطابق صادق سنجرانی 24 اکتوبر تک قائم مقام صدر کے امور انجام دیں گے۔آئین پاکستان کےمطابق صدر مملکت کی غیرموجودگی میں چیئرمین سینیٹ ہی صدر کا عہدہ سنبھالتا ہےیاد رہے کہ رواں سال اپریل میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےقائم مقام صدربننےکےخلاف دائر درخواست کو مسترد کردیا تھا۔درخواست گزار کا کہنا تھا صادق سنجرانی کی اس وقت عمر تقریبا 40 سال ہے،آئین میں صدر بننے کے لیے عمر 45 سال ہے، صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوگا اور عدم موجودگی میں عہدے پر ذمہ داریاں کون نبھائے گا۔
اسلام آبادہائی کورٹ نےدلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا کہ چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر بننے کے اہل ہیں اور اس سے کوئی بحران پیدا نہیں ہو گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.