کرونا سے متعلق پاکستان کی زیر صدارت سارک وڈیو کانفرنس

0

پاکستان کی میزبانی میں کرونا وباء سے متعلق سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفر مرزا نے صدارت کی۔ کانفرنس میں سری لنکا، نیپال، افغانستان، بھوٹان، بنگلہ دیش،مالدیپ اوربھارتی وزرا اورحکام شریک ہوئے ۔
کانفرنس کے دوران میڈیکل یونیورسٹیوں اورتحقیقی اداروں کے درمیان رابطوں کی تجاویزبھی زیرغورآئیں اس کے علاوہ سارک منشور کے تحت مشترکہ حکمت عملی بنانے کیلئے صحت کی تکنیکی کمیٹی فعال اور علاقائی تعاون بڑھانے پربھی زوردیا گیا جبکہ پاکستان نے سارک کی تکنیکی کمیٹی برائے صحت کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا
ڈاکٹرظفر مرزا نے پاکستان کے اقدام کی ستائش کی اوراپنے اپنے تجربات کے متعلق بتایا،ظفر مرزا نے حکومتی اقدامات پرروشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ پاکستان سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی پرکام کررہاہے تاکہ بیماری سے بچاؤکے ساتھ معیشت کے منفی اثرات سے بچا جا سکے، یہ عالمی وباہے،جس کے اثرات طویل عرصہ رہیں گے۔
ظفرمرزا نے کہا گنجان آبادی اور کمزورنظام صحت کے پیش نظر جنوبی ایشیاکوزیادہ خطرہ لاحق ہے، وبا سے جڑی بے یقینی نے آرام سے بیٹھنے کی گنجائش نہیں چھوڑی تاہم یہ علاقائی نظام صحت مضبوط کرنے کابھی موقع ہے۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: