"شمالی کورین سربراہ زندہ ہی اورصحت پہلے سے بہتر ہے”

0
شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کی شدید علالت کے بعد ان کی موت کی خبریں وائرل ہورہی تھیں جس پر جنوبی کوریا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پڑوسی ملک کے سربراہ نہ صرف زندہ ہیں بلکہ ان کی صحت بھی پہلے سے بہتر ہے۔
امریکی نشریاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق کم جونگ اُن کے شدید علیل ہونے کی خبروں کے ایک ہفتے بعد جنوبی کورین صدر مون جائے کے مشیر چنگ ان مون نے واضح الفاظ میں دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ ناصرف زندہ ہیں بلکہ وہ پہلے سے زیادہ صحتمند ہیں۔
دوسری جانب برطانوی اخبار”دی گارجین” کے بعد شمالی کوریا پر نظر رکھنے والے امریکا کے سیٹلائٹ ادارے نے بھی تصدیق کی ہے کہ کِم جونگ اُن کے زیر استعمال نجی ٹرین ان کی رہائش گاہ کے قریب دیکھی گئی ہے جو کہ 12 اپریل کے بعد سےغائب تھی اور اس ٹرین کی موجودگی کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔
کم جونگ اُن کے شدید علیل ہونے کی خبریں رواں ماہ اس وقت شدت پکڑ گئی تھیں جب شمالی کوریا کے اخبارات نے خبریں شائع کیں کہ کم جونگ اُن 15 اپریل کو اپنے والد کی برسی کی تقریب میں دکھائی نہیں دیے۔ ایسی خبریں آنے کے بعد چینی حکومت نے ایک طبی ٹیم کو 25 اپریل سے قبل شمالی کوریا بھیجا تھا تاہم اب تک شمالی کوریا کے سربراہ کی صحت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: