روسی نیوی ہائیپر سونک نیوکلیئراسلحے سے لیس ہوگی،صدر پیوٹن

0
روس کے صدر نے کہا کہ نیوی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہورہاہے اور رواں برس مزید 40 جہاز شامل ہوں گے۔انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ روسی نیوی کو نیا ہائپر سونک اسلحہ کب ملے گا لیکن جلد فراہم کرنے کا عندیہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ‘ہائپر سونک اسٹرائیک سسٹم اور زیرسمندر ڈرونز سمیت جدید ڈیجیٹیل ٹیکنالوجی کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے،اس سے فلیٹ کو منفرد اہمیت ملے گی اور صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا’۔دوسری جانب روس کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی پہلی آبدوز بیلگوروڈ آزمائش کے مرحلے میں ہے اور تکمیل کے قریب ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ‘نیوی کے لیے جدید اسلحے کا نظام تشکیل دینے کا کام کامیابی سے مکمل ہورہا ہے’۔رپورٹ کے مطابق روسی نیوی کوملنے والا جدید اسلحہ زیرسمندر نیوکلیئر ڈرون پوسیڈن بھی ہے، جس کو آبدوز سے منسلک کیا جائے گا، زرکون ہائپرسونک کروز میزائل کو بحری جہاز میں نصب کیا جاسکے گا۔ہائپر سونک میزائل کا سراغ لگانا اس کی رفتار کے باعث انتہائی مشکل ہوگی کیونکہ اس کی رفتار آواز کی رفتار کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: