"روس کرونا ویکسین ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے”

0
برطانیہ کے نیشنل سائبر سیکورٹی سینٹر نے کہا کہ روسی ریاست کے حمایت یافتہ ہیکرز دنیا بھر کے تعلیمی اور دوا ساز اداروں سے کرونا وائرس ویکسینز اور علاج معالجے کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم کرونا وائرس کے خلاف اس اہم کام پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیںبرطانوی نیشنل سائبر سیکورٹی سینٹر کے آپریشن ڈائریکٹر پال چِچسٹر کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہیکرز گروپ نے حملوں کے لیے متعدد تیکنیکس اور اوزار اختیار کیے، ان میں اسپیئر پِشنگ اور کسٹم میلویئر بھی شامل ہیں۔برطانیہ، امریکا اور کینیڈا کے ایک مشترکہ بیان میں ان سائبر حملوں کی ذمہ داری "کوزی بیئر” نامی گروپ پر ڈالی ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ روسی انٹیلی جنس سروسز کے ایک حصے کے طور پر آپریٹ ہوتا ہے۔ادھر برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر عالمی صحت کے تحفظ کے لیے ایک ویکسین کی تلاش میں مصروف ہے اور ایسے میں روسی انٹیلی جنس سروسز کی جانب سے وبا پر ہونے والے کام کو ہدف بنانا ناقابل قبول ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: