کرونا کے خوف میں مبتلا روسیوں کا "وکھرا” انداز

0
دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن یا نقل و حرکت پر پابندیوں کے خوف سے لوگ گھروں پر خوراک، ٹوائلٹ پیپرز اور عام استعمال کی اشیا جمع کررہے ہیں ۔دوسری جانب روس میں صورتحال بالکل مختلف ہے کیونکہ روس میں لوگوں نے نقد رقم کو ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے اور مارچ کے اوائل سے لے کر اب تک لوگوں نے بینکوں سے 13.6 ارب ڈالرز یعنی 22 کھرب پاکستانی روپے نکلوا لیے ہیں۔ صرف 7 ہفتے کے اندر اتنی رقم بینکوں سے نکلوائی گئی جو کہ 2019 میں اس طرح کی مجموعی ٹرانزیکشنز سے بھی زیادہ ہے۔بینکوں سے پیسے نکالنے کی شرح میں اس وقت تیزی سے اضافہ ہوا جب روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے آئسولیشن اقدامات کی مئی تک توسیع کے ساتھ ساتھ 10 لاکھ روسی روبل سے زیادہ رقم کے حامل بینک اکاؤنٹس پر ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: