روس شامی بحران کے حل میں ایرانی کردارکا قائل

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ترکی کے صدر مقام انقرہ میں شام کے حوالےسےمنعقدہ سربراہ کانفرنس کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی اور شامی بحران کے حل میں ایران کے کردار کو سراہاروسی صدر پیوٹن نے کہا کہ ایرانی کوششوں سے شام میں دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی اور اسی وجہ سے شام میں ایک موثر سیاسی حل نکل پایا ۔اگر ایران کی حمایت حاصل نہ ہوتی تو ایسا ممکن نہ تھا۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی،جس کا مقصد شمالی شام میں عارضی جنگ بندی کو مکمل اور دیرپا جنگ بندی میں تبدیل کرنا ہے۔شام کی سرکاری فوج کی جانب سے حملوں کے بعد علاقائی کشیدگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور پناہ گزینوں کے ایک نئے سلسلے کا ترکی میں داخلے کا امکان ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.