روس:کرپشن سےمتعلق سوال پربیوروکریٹ کا صحافی پرحملہ

دنیا بھرمیں صحافی مشکل حالات میں کام کررہےہیں،،انہیں ہروقت کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کی جانب سےدھمکیوں اورجان کاخطرہ لاحق رہتاہے،ایسا ہی کچھ روس میں ہواجہاں کرپشن پرسوال کرنےپر صحافی کواپنی زندگی کےلالے پڑگئے۔
روسی صحافی نے بیو روکریٹ سے کرپشن سے متعلق سوال پوچھاتوموصوف یہ سوال برداشت نہ کرسکے اورشدیدغصےمیں آگئے۔سرکاری ٹی وی کے رپورٹر نے سرکاری افسر سے اسکے عالیشان گھر سے متعلق سوال پوچھاتھا جس پر افسر نے اپنی کرسی سے کھڑے ہوکر صحافی پر حملہ کردیا۔واقعے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں فلمبند ہو گئے،حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہوگئی،سوشل میڈیا صارفین نے صحافی کواس کی جانفشانی سےفرائض کی ادائیگی پرخراج تحسین پیش کیاجبکہ سرکاری افسرکوخوب آڑے ہاتھوں لیا اوراس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کرڈالا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.