اب مجرموں کابچ نکلنامشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی پولیس کی جانب سے ایسا روبو کوپ متعارف کرایا گیا ہے جو پولیس اہلکار کے طور پر فرائض انجام دے گا اور مجرموں کی نگرانی کرے گا۔پولیس روبوٹ پارکس اور عمارتوں کے اطراف پرآنے والے افراد کا چہرہ سکین کر کے مشتبہ افراد کو پکڑنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھے گا۔ پولیس حکام کی طرف سے روبوٹ شہر کے سیاحتی مقام پر تعینات کئے گئے ہیں۔پولیس روبوٹ میں ایساکیمرہ لگا ہوا ہے جو 360 ڈگری زاویہ سے تصاویر لے گا اور معلومات ایپ کے ذریعے قریبی تھانے میں موجود پولیس اہلکار کو ارسال کردے گا،اس اقدام سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو قانون کی گرفت میں رکھا جاسکے گا اور جرائم پربھی قابوپایاجاسکےگا۔ ابتدائی تجربےکےبعدروبوکوپ پورے ملک میں تعینات کردیئے جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.