جرمنی کی تاریخ کی سب سے بڑی واردات

0
جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں واقع تاریخی گرین والٹ میں کئی صدیوں پرانے زیورات، نوادرات، فن پاروں کی بنائے ہوئے منی ایچر مجسمے اور دیگر نوادرات رکھے ہیں جسے یورپ کا سب سے بڑا خزانہ بھی کہا جاتا ہے۔نامعلوم افراد نے منصوبہ بندی سے میوزیم میں نقب لگائی اور قیمتی زیوارات اور نوادرات لے اُڑے۔جرمنی کا گرین والٹ میوزیم بہت محفوظ سمجھا جاتا رہا ہے ۔ چوروں نے بجلی بند کرنےکے بعد خزانہ لوٹا ۔میوزیم انتظامیہ کے مطابق زیورات اور نوادرات کی مالیت ایک ارب یورو سے کم نہیں جو کھربوں روپے کے برابر ہے۔واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔اب تک پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں صرف دو چور ہی نظر آسکے ہیں۔ڈکیتی کو جرمنی کی تاریخ کی سب سے بڑی واردات بھی کہا جارہا ہے۔ شیشے کی صرف ایک الماری کو توڑ کو زیورات کے تین جوڑے چرائے گئے جو شاہ آگسٹس کے عہد سے تعلق رکھتے تھے۔واردات کے بعد گرین والٹ کو بند کردیا گیا ہے

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: