اربوں ٹن پلاسٹک سے پریشان حال دنیا کیلئے اچھی خبر

ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 9 ارب ٹن کے لگ بھگ پلاسٹک مختلف شکلوں میں موجود ہے جسے یا تو سمندروں میں پھینک دیا گیا ہے اور یا پھر بڑے بڑے گڑھوں میں دبایا جارہا ہے۔اس مسئلے کے حل کیلئے اسکاٹ لینڈ کی ایک کمپنی نے سڑکیں بنانے کیلئے استعمال شدہ پلاسٹک کا استعمال شروع کردیا ہے
پلاسٹک کے منفرد استعمال کا طریقہ ایجاد کرنے والے انجینئر ٹوبی میکارٹنی نے کمپنی قائم کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بچوں کو پلاسٹک سے بھرے گندے سمندرنہیں دکھانا چاہتا۔انہوں نے بتایا کہ اب تک وہ استعمال شدہ پلاسٹک سے کئی کلومیٹر طویل سڑکیں بنا چکے ہیں جو خاصی پائیدار ثابت ہوئی ہیں جبکہ ان کی تیاری میں لاگت بھی بہت کم آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچرا پلاسٹک سےدنیا میں 40 کروڑکلومیٹرسڑکیں بن سکتی ہیں۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: