ورلڈ کپ فائنل میں اوورتھرو کے متنازعہ قانون پرنظرثانی

ایم سی سی کا کہنا ہےکہ ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو واقعےپرنظرثانی کی جائےگی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں گپٹل کے اوور تھرو پر ایمپائر نے5 کی بجائے 6 رنز دیئےتھےجس پرتحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ایم سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ کرکٹ کمیٹی اوور تھرو سے متعلق آئی سی سی کے قانون 19.8 پر تبادلہ خیال کر چکی ہے اور انہوں نے اس قانون کو کلیئر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاز سب کمیٹی ستمبر میں اس معاملے پر نظرثانی کرے گی۔اس سے قبل سری لنکن امپائر دھرما سینا بھی فائنل میں 5 کی بجائے 6 رنز دینے کے فیصلے پر اپنی غلطی کا اعتراف کر چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.