آکسفورڈ کونسل میں کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

0
برطانیہ میں آکسفورڈ کونسل میں پیش کی گئی قرارداد بھارت پر دباؤ ڈالے گی،قرارداد کے متن میں بھارتی فوج کی وادی سے واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے،سٹی کونسل میں قرارداد کونسلرالطاف خان کی جانب سے پیش کی گئی۔قرار داد میں برطانوی وزیراعظم ، وزارت خارجہ اور ممبران پارلیمنٹ کو خطوط لکھنے کی بھی منظوری دے دی گئی، آکسفورڈ کونسل نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔قرارداد میں زور دیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی مداخلت سے پاک بھارت مذاکرات شروع کیے جائیں۔آکسفورڈ کونسل سے قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم یورپی پارلیمنٹ اور امریکی ایوان نمائندگان میں بھی زیربحث آچکے ہیں ۔۔۔ جن میں بھارتی اقدام کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف قرار دیا گیا اور کشمیریوں کو حق خود ارادی دینے پر زور دیا گیا ۔دنیا بھر سے شدید تنقید کے باوجود مودی سرکار پر کوئی اثر نہیں ہوا اور تین ماہ ہونے کو آئے لیکن قابض فوج کے مظالم میں کوئی کمی نہیں آئی ،،، مظلوم کشمیری اپنے ہی دیس میں پردیسی بن چکے ہیں اور بھارت نے طاقت کے بل بُوتے پر کشمیریوں سے جینےکا حق بھی چھین لیا ہے ۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: