مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ہے، اسٹیو واٹکنز

0
امریکا کے ری پبلکن رکن کانگریس اسٹیو واٹکنز نے کہاہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پہلے ہی تشویشناک ہے،اب بھارت نے علاقے کو پی پی ای اور اہم سامان کی فراہمی بھی روک دی ہے۔اسٹیو واٹکنز نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کرونا وباء کےدور میں کمیونی کیشن کا بلیک آوٹ ہے،میڈیا پر پابندیاں ہیں،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں،کرونا وبا ءمزید پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔امریکا کے ری پبلکن رکن کانگریس اسٹیو واٹکنز نے عالمی برادری اور علاقے کے اہم کرداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مل کر کام کریں گے تاکہ مقبوضہ کشمیر کی عوام اس وباء کا مقابلہ کرسکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال اورطبی مراکز کے پاس لوگوں کو بچانے کا کوئی موقع نہیں ہے، لوگوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: