اہرام مصر دیکھنے کیلئے اب روس کو چلئے

0

مصر میں موجود ہزاروں سال قدیم اہرام مصر کو دنیا کے سات عجوبوں میں شمار کیا جاتا ہے اور اسے دیکھنے کےلیے ہر سال ہزاروں سیاح مصر کا رخ کرتے ہیں ۔آج ہم آپ کو سیاحت کے شوقین ایسے ہی ایک روسی جوڑے کا کارنامہ بتارہے ہیں جو اہرام مصر دیکھنے کا اس قدر شوقین تھا کہ انہوں نے اپنے گھرمیں ہی اہرام مصر کا ماڈل بنالیا۔روسی جوڑے کے گھر میں تیار کیا گیا ماڈل اصل اہرام مصر سے 19 گنا چھوٹا ہے اور اس ماڈل کو کنکریٹ سے بنایا گیا ہے جبکہ لوگ بڑی تعداد اس ماڈل کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں اور جوڑے کے شوق اور فنی صلاحیتوں کو سراہ رہے ہیں ۔مصر میں موجود اہرام مصر کو 2550 قبل مسیح تیار کیا گیا تھا، یہ دنیا کے سات عجائبات میں واحد ایسا عجوبہ ہے ابھی تک اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: