آئرلینڈ کے وزیرصحت میں کرونا کی تصدیق

0
آئرلینڈ کے وزیر صحت اسٹیفن ڈونیلے کی دو روز قبل طبیعت ناساز ہوئی اور انہوں نے اپنے ساتھی پارلیمینٹیرینز کو اس حوالے سے بتایا کہ میرا جسم بری طرح سے دکھ رہا ہے جس پر اسٹیفن ڈونیلے کو کرونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا گیا اور رپورٹ میں اسٹیفن کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ۔وزیر صحت میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد حکومت نے کابینہ کے تمام اراکین کو زبردستی آئسولیشن میں جانے کا حکم دےدیا جبکہ سپیکر نے اسمبلی کا اجلاس 14 روز کے لیے ملتوی کردیا۔
سپکر اسمبلی نے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ اراکین کو مخاطب کر کے کہا کہ وزیراعظم ازخود قرنطینہ میں چلے گئے ہیں لہٰذا اراکین بھی آئسولیشن میں جائیں اور آئندہ نوٹس تک گھروں سے باہر نہ نکلیں۔وزیرصحت کو کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد حکومت نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن میں سختی کرنے کا عندیہ دے دیا جس کے تحت ڈبلن میں آئندہ ہفتے تک لوگوں کو گھر سے بلا ضرورت باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: