مشیر خزانہ نے پٹرولیم قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری سنادی

0

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کاکہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ آئی جس کے بعد حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15، 15 روپے فی لٹر کمی کی اور آنے والے دنوں میں عوام کوپٹرولیم قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری دیں گے جبکہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے سفری اور توانائی لاگت کم ہوگی۔
مشیر خزانہ نے بتایا کہ جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ لایا جائیگا اور آنے والا بجٹ ‘’کرونا بجٹ’’ ہوگا، اس بجٹ میں ہر شعبے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے اقدامات لیے جائیں گے۔ معیشت کو دستاویزاتی کرنے میں سختی نہیں کی جائیگی تاکہ کاروبار بھی چلے۔
عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کرونا وائرس سے پہلے بہتر سمت میں جا رہی تھی، ہمارا روپیہ مستحکم ہو چکا تھا لیکن وبا نے ہماری معیشت کی سمت کو دھچکا پہنچایا۔ لاک ڈاؤن کے باعث معاشی سرگرمیوں میں کمی آئی۔ عالمی معیشت سکڑنے سے ہماری برآمدات کم ہوئیں۔
مستحقین کیلئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے عوام کو فوری ریلیف پہنچایا جائے۔ احساس پروگرام میں مکمل شفافیت ہے، اس سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو امداد مل رہی ہے۔ اس کے علاوہ کنسٹریکشن انڈسٹری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: