ماہ جولائی کےاختتام تک ملکی حالات کومعمول پرلانا ہے،بورس جانسن

0

برطانیہ کےوزیراعظم بورس جانسن نےممبران پارلیمنٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ماہ جولائی کےاختتام تک ملکی حالات کو معمول پر لانا ہے اور دو جون کو تمام ممبران کو پارلیمنٹ میں دیکھنا چاہتا ہوں۔کرونا وائرس لاک ڈاؤن کےخاتمے سے قبل حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں گے اورحالات معمول پر لانے سے قبل پانچ نکاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔
بورس جانسن کامزید کہنا تھا کہ انفیکشن ریٹ میں کمی اولین ترجیح ہےکیوں کہ برطانیہ میں چونتیس ہزارسے زائد افراد کرونا سےجاں بحق ہوچکےہیں،اس سےقبل بورس جانسن نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی یاہٹائے جانےپرکوئی تاریخ نہیں دے سکتا، ہم وائرس کوشکست دینےکےقریب ہیں۔کرونا وائرس کی وبا نےبرطانیہ میں دو لاکھ 43 ہزار 300 سےزائد افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ ان میں سے 34 ہزار 6 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکےہیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: