بالی ووڈ اداکار رضامراد کا روحی بانو کو خراج عقیدت

پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ روحی بانو کے چاہنے والے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی موجود ہیں۔ روحی بانو کے انتقال پر جہاں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے گہرے دکھ اورغم کا اظہار کیا وہیں بالی ووڈ کے معروف اداکار رضامراد نے بھی روحی بانو کوخراج عقیدت پیش کیا ۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں رضا مراد روحی بانوکے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ’’میں نے روحی بانو کے ان گنت ڈرامے دیکھے ہیں روحی بانو کا انتقال یقیناً ایک قومی المیہ اور قومی سانحہ ہے۔ ہم نے ایک بہت ہی عظیم فنکارہ کو کھویا ہے، جن کا نعم البدل تقریباً ناممکن ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.