بھارت کی پاکستان دشمنی کی انتہا

0
کینیڈین میڈیا اپنے ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیز کی خفیہ رپورٹ منظر عام پر لے آیا۔ کینیڈین انٹیلی جنس ایجنسیز کی خفیہ رپورٹ کے مطابق بھارتی بدنام زمانہ ایجنسی "را” سیاست دانوں کو پیسوں کا لالچ دیتی رہی اور غلط معلومات کیمپین کے ذریعے پاکستانی مفادات کو متاثر کرنے کی کوشش کرتی رہی۔بھارتی خفیہ ایجنسیاں کینیڈین سیاست دانوں کو باور کرانے کی کوشش کرتی رہیں کہ پاکستان کو دی گئی امداد دہشت گردی میں استعمال ہوتی ہے۔اس مقصد کے لئے بھارتی حساس اداروں نے ایک بھارتی میڈیا سے منسلک ایک ایسے شخص کو استعمال کیا جسکی بیوی اور بچے کینیڈین شہری تھے اور جب اس شخص نے امیگریشن کے لئے اپلائی کیا تو اسکے خلاف کینیڈین اداروں نے خفیہ تحقیقات کا آغاز کیا۔رپورٹ کے مطابق اس بھارتی میڈیا مالک نے 6 سال میں 25 باربھارتی انٹیلی جنس کے کارندوں سے ملاقات کی جبکہ اس بھارتی شخص کے خلاف کینیڈا کی وفاقی عدالت میں مقدمہ بھی چل رہا ہے ۔۔ دستاویزات کے مطابق مذکورہ بھارتی شخص نے اعتراف کیا کہ اسے بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے مختلف سرکاری فرائض سرانجام دینے کے لیے غیر سرکاری لابی یا سفارت کار کے طور پر کہا تھا ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: