پاکستان رینجرز کا ایکشن

امن قائم کرنے کیلئےرینجرز متحرک ،،،، پاکستان رینجرزسندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرلیاقت آباد، بلدیہ ٹاؤن اور کورنگی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان بابر، شہریار، شاہد عرف نائی، ماجد، دانیال، محمد حسن اور وحید کو گرفتار کیا جو ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کچھ روز قبل بہادر جوان رینجزر نے چاکیواڑہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاقل حمید کو گرفتار کیا جس کا تعلق لیاری گینگ وار(بلال پپو گروپ)سے تھا، ملزم اسلحے کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی میں ملوث تھا۔ ماڈل کالونی اور گارڈن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان روہیت اور احمد رضا قادری کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.