راناثناءاللہ کا اپنےساتھیوں کی ڈگر پر چلنے سے انکار

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے اس خبرکی تصدیق کی ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ان کے لیے پروڈکشن آرڈرز اور سہولیات نہ مانگی جائیں۔اپنے ایک بیان میں محسن رانجھا نے بتایا کہ رانا ثنا اللّٰہ کا پیغام ملا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرے پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سےحکومت سے بات نہ کی جائے، انہیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔نیب کیسز میں گرفتار مسلم لیگ نون کے اہم رہنما شہبازشریف ،حمزہ شہباز،سعدرفیق،سلمان رفیق پروڈکشن آرڈر پرکئی بار پارلیمنٹ میں آئے،لیکن راناثناءاللہ نے اپنے ساتھیوں کی ڈگر پرچلنے سے انکار کیاہے۔واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ کو منشیات سمگلنگ کےکیس میں گرفتار کیا تھاجس کے بعد عدالت کےحکم پر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پرسنٹرل جیل منتقل کردیاگیاتھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.