مکہ مکرمہ، رمضان المبارک منصوبے کا اعلان 20 اپریل کو ہوگا

0
حرمین جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس 20 اپریل کو رمضان المبارک منصوبے کا اعلان کریں گے- ڈاکٹر السدیس پیر کو آن لائن ویڈیو پریس کانفرنس بھی کریں گے جس میں رمضان المبارک سے متعلق تمام انتظامات کا اعلان کیا جائے گا-ترجمان حرمین امور ہانی حیدر کے مطابق پریس کانفرنس میں رمضان سے متعلق تمام امور کی وضاحت کردی جائے گی- دوسری جانب مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے دوران مسجد نبویؐ میں افطار دستر خوان نہیں لگائے جائیں گے۔اس سے قبل سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اس سال رمضان المبارک کے دوران مساجد میں نماز تراویح پابندی کا اعلان کررکھا ہے اور لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ مساجد میں نمازوں کی ادائیگی اس وقت تک معطل رہے گی جب تک کورونا وائرس کی وبا کا اختتام نہیں ہوجاتا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: