!!!مانچسٹرشدید بارشوں کی لپیٹ میں

برطانوی شہرمانچسٹرمیں شدید بارشوں اورطوفانی ہواؤں نے نظام زندگی تباہ کردیا،،،1روز کے دوران 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،،،جس کے بعد شہر سیلابی صورت حال کی زد میں آگیا، بارشوں کے باعث مانچسٹر اور لیڈزمیں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔جبکہ مضافاتی علاقوں میں شاہراہیں بند کردی گئیں۔موٹر وے اور مرکزی شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔شدیدبارشوں کے باعث متعددگھراور کاروباری مراکز زیرآب آچکے ہیں ،،،جبکہ دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو سفر سے اجتناب کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ادھرشیفیلڈ میں شاپنگ سینٹرکے اطراف میں پانی جمع ہونے سے اندر موجود افراد محصور ہوگئے۔مانچسٹر پولیس اور ایمرجنسی سروسز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،اور لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے،تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،یہ بھی کہا گیا ہے کہ طوفان برق و باراں سے مسائل شدید ہو سکتےہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.